رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام، « اسلامی تہذیب؛ استقامتی حکمت عملی» کی سلسلہ وار نشست «صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کے عنوان سے اس ھفتہ ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸ عیسوی بروز جمعرات ۹ سے ۱۲ بجے دن میں عالمی تجریہ کاروں کی شرکت کے ساتھ الغدیر ایڈوٹیریم معلم روڈ قم المقدس ایران میں منعقد ہو رہا ہے ۔
اس نشست کے مہمان مقرر یونیورسیٹی کے استاد ڈاکٹر مجتبی رحماندوست اور حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر احمد سعدی نے سامراجی طاقت کی ناپاک سازش پر مختلف ذارویہ سے تحلیلی گفتگو کی ۔
اس نشست میں قرآن کریم کے بعد حجت الاسلام ڈاکٹر عبد الحسین عبیاوی نے اس جلسہ کے آغاز میں اس نشست کے منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا ۔
اس نشست کے مہمان مقرر استاد ڈاکٹر مجتبی رحماندوست نے فلسطین کے سلسلہ عرب اممالک کی موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عربی ممالک فلسطین کو اپنے اوپر ایک بار سمجھ رہے ہیں اور وہ کسی بھی طرح اس کو حل کر نا چاہتے ہیںچاہے فلسطینیوں کے حق میںہو یا ان کے خلاف ۔
قابل ذکر ہے کہ رسا نیوز ایجنسی کے زیراھتمام ہونے والے اس اجلاس میں عالمی تجزیہ کار اور یونیورسٹی کے اساتذہ، امریکا ، مغربی ممالک اور غاصب صھیونیت کی فلسطینی قومی اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاھدہ کا تجزیہ کریں گے ۔
ڈاکٹر رحمان دوست اور پردیس فارابی یونیورسٹی تهران کے فیلکٹی ڈاکٹر سعدی اس اجلاس کے خصوصی مہمان ہوں گے ۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک خصوصا امریکا نے غاصب صھیونیت سے اپنی حمایت اور فلسطینیوں کو کچلنے کی غرض سے فلسطینی قومی اتھارٹی کے ساتھ «صدی کا معاملہ» کے عنوان سے ایک معاھدہ طے کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹